تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل بروز منگل عید منانے کا اعلان کردیا

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل بروز منگل عید منانے کا اعلان کردیا

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت رویت ہلال کیلئے علمائے کرام کا غیر سرکاری اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی رویت اور کل بروز منگل عید منانے کا اعلان کیا۔ مفتی پوپلزئی نے کہا کہ پشاور سے چاند کی رویت کی 23 جبکہ شمالی وزیرستان سے چاند کی 14 شہادتیں موصول ہوئیں۔ بنوں میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جیلانی مسجد میں منعقد ہوا اور کمیٹی نے 48 شہادتیں موصول ہونے کے بعد منگل کو عید الفطر کا اعلان کردیا۔ لکی مروت میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دارالعلوم اسلامیہ میں مولانا حبیب اللہ حقانی کی زیر صدارت ہوا اور چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر عید کا اعلان کر دیا گیا۔ مردان کی ضلعی رویت ہلال کمیٹی نے بھی 3 شہادتیں موصول ہونے کے بعد عید الفطر کے چاند کا اعلان کیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں ضلعی ناظم احتشام خان اور نائب ناظم اسد کاشمیری بھی شریک تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Snooker Cup 2026 Gets Underway in Karachi with 151 Players Top eight performers to qualify for 51st National Snooker Championship 2027

By Zeeshan Hussain KARACHI: The Sindh Snooker Cup 2026, the annual provincial championship organised by …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے