Home / اہم خبریں / آسام سے پرواز بھرنے والا بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارے لاپتہ

آسام سے پرواز بھرنے والا بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارے لاپتہ

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے شہر جرہٹ سے پرواز بھرنے والا بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے AN-32 کا 35 منٹ کی پرواز کے بعد اچانک کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 13 افراد سوار ہیں، بھارتی جنگی کی طیارے کی منزل اروناچل پردیش میں ہمالیہ سلسلے کا مشرقی علاقہ سیناگ تھا جو بھارت اور چین کی سرحد پر واقع ہے تاہم طیارہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا اور راستے میں ہی لاپتہ ہوگیا ہے۔ AN-32 طیارہ بھارت کے پاس 1983 سے ہے اور اب بھی بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں 100 سے زائد AN-32 طیارے موجود ہیں۔ طیارے کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے، تلاش مہم کے سلسلے میں طبی سہولیات سے لیس سوکھوئی-30 اور سی-130 طیاروں کو گمشدہ طیارے کے رُوٹ پر بھیج دیا گیا ہے۔ جولائی 2016 میں بھی 29 مسافروں کو لے جانے والا AN-32 طیارہ چینائی سے لاپتہ ہوگیا تھا اور طیارے کا ملبہ بھی نہیں مل سکا تھا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے