Home / اہم خبریں / بی بی سی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

بی بی سی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بی بی سی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےالزامات بے بنیاد ہیں۔ صحافی اقدار کے منافی خبر پر بی بی سی حکام سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ بی بی سی نے 2 جون کو خبر شائع کرنے سے پہلے ہمارا موقف نہیں لیا۔ بی بی سی نے خبر شائع کرنے سے پہلے ایک ججمنٹل ای میل کی تھی۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ بی بی سی کی خبر میں کوئی قابل اعتماد ذریعے کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ خبر سنی سنائی معلومات پر مبنی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے