Home / اہم خبریں / کراچی میں پولیو وائرس کی موجودگی انتہائی درجے تک بڑھنے کا انکشاف

کراچی میں پولیو وائرس کی موجودگی انتہائی درجے تک بڑھنے کا انکشاف

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں پولیو وائرس کی موجودگی انتہائی درجے تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلی بار شہر کے 10 سے زائد مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انسداد پولیو سیل کی جانب سے کئے گئے ماحولیاتی نمونوں کے سروے نے شہر کے 10 سے زائد مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ شہر کے جن علاقوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سامنے آیا ہے ان میں صدر، گڈاپ، گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، لیاقت آباد، سائٹ ایریا، اورنگی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں سب سے زیادہ گڈاپ کے مختلف مقامات سے 6، گلشن اقبال سے 4، صدر، لانڈھی اور اورنگی کے دو، دو مقامات جب کہ بلدیہ، کورنگی، لیاقت آباد اور سائٹ ایریا کے علاقے کے سیوریج کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔ شہر سے رواں سال 2 پولیو کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ تمام مقامات پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سامنے آیا ہے جو پاکستان میں بچوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے