تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پیش آیا، جہاں معمول کی پیٹرولنگ پر مامور فوجی جوانوں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی تو فائرنگ شروع کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں چھبیس سالہ سپاہی امل شاہ نے جام شہادت حاصل کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید جبکہ اکتیس زخمی ہوچکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے