تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے انسدادِ تجاوزات آپریشن چودہویں روز میں داخل

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے انسدادِ تجاوزات آپریشن چودہویں روز میں داخل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے انسدادِ تجاوزات آپریشن چودہویں روز میں داخل ہوگیا ہے، انسدادِ تجاوزات آپریشن سپریم کورٹ کے احکامات پر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ اور سینٹرل میں ریلوے ٹریک سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد آج سے ضلع ویسٹ میں آپریشن شروع کیا گیا ہے، اس دوران ریلوے ٹریک کے اطراف قائم پچاس فٹ تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نجی چینل کے دفتر کا کچھ حصہ بھی واگزار کرایا گیا ہے، آپریشن میں ریلوے حکام، ضلعی انتظامیہ اور علاقہ پولیس شریک ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے