تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایف آئی اے فیصل آباد کی کاروائی، انسانی اسمگلنگ، ٹریفکنگ میں ملوث 9 افراد گرفتار

ایف آئی اے فیصل آباد کی کاروائی، انسانی اسمگلنگ، ٹریفکنگ میں ملوث 9 افراد گرفتار

فیصل آباد (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے ڈائریکٹر محمد طارق رستم کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد جمیل احمد خان نے چھ رکنی ٹیم کے ساتھ پچھلے اڑتالیس گھنٹے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران ایف آئی اے نے 9 افراد کو حراست میں لیا، گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں انسانی اسمگلنگ، ٹریفکنگ اور چھ اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان میں زیشان، مظہر، شہباز، وزیر، شاہد اور خاتون شفقت بی بی اشتہاری ملزمان جبکہ فیض سرفراز اور رفیق بھی انسانی اسمگلنگ ٹریفکنگ میں مطلوب تھے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے