Home / اہم خبریں / سندھ اور پنجاب میں سورج سوا نیزے پر، کراچی میں شدید حبس، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 50 درجہ حرارت سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

سندھ اور پنجاب میں سورج سوا نیزے پر، کراچی میں شدید حبس، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 50 درجہ حرارت سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ اور پنجاب میں سورج سوا نیزے پر، محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا جبکہ کراچی میں حبس کی فضا برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں جیکب آباد، لاڑکانہ 50، دادو 49، سکھر، موہنجوداڑو، نورپور تھل، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے