Home / اہم خبریں / یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر اور کونسلر امیگریشن کا کورینتوس حراستی کیمپ کا دورہ 230 پاکستانی قیدیوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے سامان تقسیم کیا

یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر اور کونسلر امیگریشن کا کورینتوس حراستی کیمپ کا دورہ 230 پاکستانی قیدیوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے سامان تقسیم کیا

ایتھنز/ یونان (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس اور کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو نے آج کورینتوس حراستی کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے جیل کے پولیس چیف دیمیتریوس توباکس سے تفصیلی ملاقات کی اور رمضان المبارک میں قیدیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق گفتگو کی۔ انھوں نے 230 پاکستانی قیدیوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے سامان تقسیم کیا جس میں کھانے پینے کا سامان (جام شیریں، سموسے، کھجوریں، بسکٹ) اور حفظان صحت کی اشیاء (صابن، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ اور برش) شامل ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان یونان میں رمضان کے بابرکت مہینے میں کونسلر دورے کر رہا ہے اور اپنے مقید شہریوں سے ملاقات کر کے ان کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے