رسالپور (رپورٹ: اصغر خان) پاکستان ریلوے کے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کی انتھک کاوشوں کیوجہ سے 20 سال بعد پاکستان ریلوے نے پی ایف بیس کے لئے بذریعہ ریلوے ٹینکر تیل سپلائی کا آغاز کردیا گیا اوراس سپلائی کی شروعات آج رسالپور بیس میں پاکستان ریلوے پشاور کے ڈویژنل سپریڈنٹ ناصرخلیلی اوررسالپور بیس کے بیس کمانڈر نے مشترکہ طور پر اس کا افتتاح کیا جوکہ 25 ٹینکر کے کانواے پر مشتمل تھا اور یہ تیل سپلائی رسالپور بیس، کامرہ بیس اورمیانوالی کیلئے ہوگی جوکہ وقت کیساتھ اس میں توسیع بھی ہوتی رہیگی اوراس سپلائی کے بذریعہ ریلوے آغاز سے پاکستان ریلوے اور پی اے ایف دونوں کو فائدے ہونگے جوکہ انتہائی خوش آئند بات ہے اور دونوں طرف سے اس پر خوشی کا اظہار کیا گیا اس موقع پر رسالپور بیس میں ایک پررونق تقریب کا اہتمام بھی پی ایف بیس کی جانب سے کیا گیا تھا جس سے پاکستان ریلوے پشاورکے ڈویژنل سپریڈننٹ ناصرخلیلی اور بیس کمانڈر نے خطاب کیا اور دونوں اداروں کے سربراہوں کی طرف سے انتہائی خوش آئند قراردیا گیا اوراس سپلائی پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔
![]()