Home / اہم خبریں / نوشہرہ تھانہ اکوڑہ پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔ 2 رکنی گروہ گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف، 5 موٹر سائیکلیں برآمد

نوشہرہ تھانہ اکوڑہ پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔ 2 رکنی گروہ گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف، 5 موٹر سائیکلیں برآمد

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ تھانہ اکوڑہ پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔ 2 رکنی گروہ گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف، 5 موٹر سائیکلیں برآمد۔ مزید تفتیش جاری۔ چند ہفتے قبل عبدالرازق باچا ولد حیات شاہ کی موٹر سائیکل جمعہ کے نماز کے دوران چوری کی گئی تھی۔ ڈی ایس پی اکوڑہ احسان شاہ نے ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ اسماعیل شاہ خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالے کیا۔ پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان ابراہیم ولد رحمت اللہ ساکن اکوڑہ اور شیر محمد ولد عبدالمحمد تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا متعدد وارداتوں کا اعتراف، ملزمان کی نشاندہی پر چوری کی 5 موٹر سائیکلیں برآمد، مزید تفتیش جاری۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے