کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریکِ انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر شاہین شیخ ن لیگی رہنماء مریم صفدر کی پریس کانفرنس میں کی گئی گفتگو کے ردعمل میں کہتی ہیں مریم وزیرِاعظم عمران خان سلیکٹڈ وزیرِاعظم نہیں ہیں البتہ آپ اور آپ کے والد ریجیکٹڈ ضرور ہیں، پاکستان کے عوام نے آپ اور آپ کی جماعت کو ریجیکٹ کیا اور عمران خان کو مینڈیٹ دیا، آپ نے وزیر اعظم کو بھکاری اعظم کہا آپ اپنے لب و لہجے پر غور کیجئےاس طرح کی اندازِ گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی، ماضی پر نظر ڈالیں نوازشریف بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے ان کے لیئے کیا خیال ہے آپ کا، عمران خان نے یہ قرضہ قوم کو ریلیف دینے کے لیے لیا لندن میں اثاثے و جائیداد بنانے کے لیے نہیں، کسی بھی حکومت کی کارکردگی کو 9 ماہ میں نہیں دیکھا جاسکتا، عمران خان کی معاشی پالیسی قوم کے سامنے جلد آجائے گی،عمران خان کے قرضہ لینے پر سوال نا اُٹھائیں، 5 ارب روپے کا پی ٹی وی مقروض ہے، 45 ارب روپے کا ریڈیو پاکستان مقروض ہے، 200 ارب کی اسٹیل میل مقروض ہے، 400 ارب سے زائد ریلوے مقروض ہے، 500 ارب سے زائد پی آئی اے مقروض ہے مریم بی بی یہ عمران خان نے نہیں کیا ہے 100 بلین ڈالر کا قرضہ عمران خان کے کندھوں پر آپ لوگوں نے ڈالا ہے، نوازشریف اگر جیل میں ہیں تو اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہیں، آپ کے چچا شہباز شریف 35 سال حکومت کرنے کے بعد بھی کوئی ایسا ہسپتال نہیں بناسکے کہ جہاں پر بھائی علاج کرا سکیں، نااہل اور نالائق کون ہے یہ قوم جانتی ہے, عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والوں کو قوم ریجکٹڈ کرچکی ہے انکی لوٹ مار اور کرپشن سے ملک کا ہر فرد واقف ہے عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والا عمران خان ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگا۔
![]()