میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سخت گرمی حبس اور روزے کی حالت میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سخت دھوپ میں کھڑے ہوکر ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے والے ٹریفک پولیس کے جوانوں کے لیے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے چھتریاں فکس کروادیں۔ ایس ایس پی نے بلدیہ چوک، پوسٹ آفس چوک سول اسپتال روڈ سمیت چھ پوائنٹس پر چھتریاں لگائیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ سخت گرمی اور دھوپ میں روزے کی حالت میں فرائض کی ادائیگی کرنے والے اہلکاروں کا احساس کرتے ہوۓ جس جس پوائنٹ پر سایہ دار درخت نہیں ان تمام جگہوں پر چھتریاں لگائی جارہی ہیں۔ ٹریفک سارجنٹ انسپیکٹر عبدالحفیظ آرائیں اور ٹریفک کے جوانوں نے ایس ایس پی جاوید بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔
![]()