تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پنجاب حکومت نے لاہور میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

پنجاب حکومت نے لاہور میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے لاہور میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر لاہور میں یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضیٰ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 20 اور 21 رمضان المبارک کو ہوگی۔ پابندی سے صحافی، خواتین اور بزرگ افراد مستثنیٰ ہوں گے۔ ڈبل سواری کی پابندی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے دی گئی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے