تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا

نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان کو شرکت کے دعوت نامے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدور کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ولی عہد ابوظبی محمد بن زاید النہیان اور بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا سے بی جے پی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں مودی کی بی جے پی اور ان کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلے سوشل میڈیا پر اور پھر ٹیلی فون کر کے بھارتی وزیراعظم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے