Home / اہم خبریں / جام پور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے شہر کی صفائی اور خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسل کمیٹی سیف الرحمان خان

جام پور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے شہر کی صفائی اور خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسل کمیٹی سیف الرحمان خان

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) جام پور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے شہر کی صفائی اور خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسل کمیٹی سیف الرحمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی میں عملہ کی کمی کی وجہ سے کافی مسائل کا سامنا ہے مگر اس مسئلہ کو جلد حل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جام پور شہر میں موجود تمام پارکس کی صفائی میں خود اپنی نگرانی میں کراہا ہوں انشاء اللہ اب شہر کی صفائی کے ساتھ پارکس کی صفائی پر خصوصی تو جہ دی جارہی ہے اور عید الفطر کے پر مسرت موقع پر مولانا عبیداللہ سندھیؒ پارک کو عوام کیلئے کھول دیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے شہریوں کو پینے کا صاف پانی ان کی دہلیز کے قریب ترین فراہم کیا جارہا ہے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے شہر کی سڑکوں اور سیوریج کے نظام کا بھی بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تقریبا َ شہر کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں جن کی مرمت کا کام بھی بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر ظفر اقبال گدارا، مرزا محمد تنویر اصغر، محمد طارق، محمد جاوید رند، ارسلان حفیظ بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے