Home / اہم خبریں / انٹرنیشنل فیڈریشن آف فوٹو گرافیک آرٹ کے زیر اہتمام تیرواں عالمی فوٹوگرافی فیسٹول یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں منعقد ہوا، پاکستانی فوٹوگرافر کی تصاویر بھی نمائش میں شامل کی گئیں

انٹرنیشنل فیڈریشن آف فوٹو گرافیک آرٹ کے زیر اہتمام تیرواں عالمی فوٹوگرافی فیسٹول یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں منعقد ہوا، پاکستانی فوٹوگرافر کی تصاویر بھی نمائش میں شامل کی گئیں

ایتھنز/ یونان (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) انٹرنیشنل فیڈریشن آف فوٹو گرافیک آرٹ کے زیر اہتمام تیرواں عالمی فوٹوگرافی فیسٹول یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کے فوٹو گرافروں کی تصاویر کی نمائش ہوئی۔ اس فیسٹیول میں فوٹو گرافیک سوسائٹی آف پاکستان کے صدر اور مشہور فوٹوگرافر سید جاوید قاضی (پرائڈ آف پرفارمنس)، اسلام آباد کیمرہ کلب کے صدر ساجد محمود قاضی اور پاکستانی فوٹوگرافر محمد نعیم اعوان کی تصویروں کی نمائش ہوئی۔ اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس اور کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ قائم مقام سفیر نے اس موقع پر کہا کہ سفارت خانہ پاکستان یونان اس طرح کی فنی سرگرمیوں کی پذیرائی کرتا ہے کیونکہ اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے