Home / اہم خبریں / دکانداروں نے اپنی دکانیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سجا لیں

دکانداروں نے اپنی دکانیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سجا لیں

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) عید کی آمد آمد، ڈیرہ میں دکانداروں نے اپنی دکانیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سجا لیں، خریداری کے لئے آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا، خریداری کے دوران عورتوں بچوں کا بازار سے گزرنا محال ہوگیا،عوام کا احتجاج، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عید قریب آتی جاتی ہے بازاروں میں عوام کا رش بڑھتا جاتا ہے۔ عید کو قریب آتا دیکھ کر دکانداروں نے بھی اپنی دکانیں سڑکوں، گزرنے والے راستوں اور فٹ پاتھوں پر سجا لی ہیں جس کی وجہ سے کمشنری بازار، چوگلہ سمیت دیگر بازار بند ہوکر رہ گئے ہیں۔ خریداری کے لئے آئے ہوئے عوام کا گزرنا بھی قبضہ مافیا کی وجہ سے محال ہوگیا ہے، رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال رکھی جوکہ میاں کمرشل مارکیٹ اور گومل مارکیٹ کے قرب و جوار میں بازارمیں اپنی اپنی ریڑھیاں کھڑی کرکے سامان بیچتے نظر آتے ہیں اور آنے جانے والی عورتوں اور بچوں سے ٹکراتے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری بازار کے دونوں اطراف سنگل لگائی جائے اور راستے کو ریڑھی بانوں و دیگر چنگ چی وغیرہ کے لئے بند کیا جائے تاکہ عوام کو خریداری کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے