کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی چاکیواڑہ پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت گٹکا مافیا کے کارندے و منشیات فروش کو دپوچ لیا ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے معاشرے کے ناسوروں کے خلاف ڈسٹرکٹ کے تمام تھانیداروں کو سخت ترین احکامات ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو نے بمعہ پولیس پارٹی آرگناٸز کراٸم کی مافیا و جراٸم پیشہ عناصر کا قلعہ قمعہ کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو کی سربراہی میں مختلف قسم کی درجنوں سے زاٸد وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت گٹکا مافیا کے کارندے و منشیات فروش کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل ظہور احمد ولد نظیر، بلال ولد عبدالستار، محمد بلال ولد اللہ بخش اور محمد اعجاز ولد محمد صغیر کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا و زہریلی چھالیہ سمیت اعلی کوالٹی کی 1110 گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات کے اندارج کے بعد مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو کے مطابق ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جاٸیگا قانون کے داٸرہ کار میں رہتے ہوۓ ان عناصر کو سخت سے سخت سزا دلواٸینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()