تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کا اعلان کردیا

بھارت کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کا اعلان کردیا

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دی ہیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی نے حکومت کی تشکیل کے لئے مطلوبہ دو سو بہتر سے زیادہ نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جیتی ہوئی نشتوں کی مجموعی تعداد تین سو باون ہے جس کے بعد نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ بھارتی کی دوسری بڑی جماعت کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اناسی نشستیں حاصل کی ہیں۔ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے مودی کو لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ٹنڈوآدم دعا انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم عدالت میں پیش، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) پانچ سالہ معصوم دعا انصاری کے مبینہ قتل کے مقدمے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے