Home / اہم خبریں / شہر بھر میں فروخت ہونے والے کیمیکل ملے زہریلے دودھ کا فارمولہ ڈھونڈ نکالا گیا

شہر بھر میں فروخت ہونے والے کیمیکل ملے زہریلے دودھ کا فارمولہ ڈھونڈ نکالا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (خصوصی رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں زہریلے دودھ کی فروخت کھلے عام جاری، زہر لوگوں کو کیسے بنا کر پلایا جاتا ہے اس کے لئے جعل سازوں سے بیس کلو خالص دودھ بنانے کا آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔ زہر لوگوں کو کیسے بناکر
پلایا جاتا ہے بس اللہ پاک معاف کرے۔ ذرائع کے مطابق 16 کلو پانی جوہڑ کا + 2 کلو سوکھا دودھ+ 1 کلو سنگھاڑے کا آٹا + 1 کلو سستا والا گھی + 1 کلو سستا والا سرف۔ مدھانی یا واشنگ مشین میں ڈال کر 20 منٹ ان سب چیزوں کو مکس کرکے نیلے ڈرم میں بھر لیں۔زہریلا خالص دودھ تیار ہے۔ یہ جعلساز 90 روپے کلو قسم کھا کر بیجتے ہیں کہ اس میں پانی جیسی نامعقول شے کی ملاوٹ ہرگز ہرگز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ان اجزاء سے خالص تیار دودھ کی خصوصیات بھی بتائی گئی ہیں۔
1

 جوہڑ کا پانی شامل کرنے سے دودھ کی اسپیسفیک گریویٹی اور بھینس کے دودھ کی اسپیسفیک گریویٹی ایک ہو جاتی ہے۔ اگر زیادہ ایماندار بنتے ہوئے، اپنے خالص دودھ میں نلکے کا خالص پانی شامل کرنے کی غلطی کردی تو پھر پکڑے جائیں گے، کیونکہ اس تیار کردہ خالص دودھ کا پی ایچ لیول کم یا زیادہ ہو جائے گا، جو جعلساز کو پکڑوا دے گا۔ سو ہرگز نلکے کا پانی نہیں ملانا، نالی، گٹر، گندے پانی کے نالے کا پانی سب سے عمدہ خالص دودھ کی تیاری کے لئے لازمی ہے۔ پھر جعلساز قسم بھی کھا سکتے ہیں کہ اس خالص دودھ میں، قسم اللہ پاک کی، نلکے کا پانی نہیں ملایا
2

سنگھاڑے کا آٹا ملانے سے دودھ پر ملائی کی مناسبت موٹی تہہ آجاتی ہے، اس ملائی کو زیادہ بہتر بنانا چاہتے ہیں تو سنگھاڑے کا آٹا ڈیڑھ کلو کر دیں، مگر اس کے ساتھ بیس کلو اس خالص دودھ میں ایک کلو چینی بھی ملانی ہوگی تا کہ خالص دودھ کی قدرتی مٹھاس بھی برقرار رہے۔ لیکن چینی اور آدھا کلو سنگھاڑے کے مزید ڈالنے سے اس کی شرح منافع میں ڈیڑھ سو روپے کا اضافی خرچہ ہو جائے گا اور اس کی آمدنی میں ڈیڑھ سو روپے کا گھر میں نقصان ہو جائے گا۔ ویسے قوم کو دودھ کے خالص ہونے نہ ہونے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان کو ملائی والا دودھ چاہیے اور بس۔ اور اگر اس کے پینے سے ان کا بچہ مر جائے تو، وہ کہہ دیں گے، اللہ کی مرضی تھی تو مر گیا، اللہ کی چیز اللہ کے پاس چلی گئی۔ دوسری بات یہ کہیں گے کہ جو چھوٹے بچے مر جاتے ہیں، وہ ماں باپ کی مغفرت کے لئے اللہ کے یہاں دعا گو رہتے ہیں، اس طرح مرنے والے بچے کی وجہ سے ماں باپ پر بھی جنت واجب ہو جاتی ہے، ان کے گناہ معاف فرما دیئے جاتے ہیں۔ سو آخرت کا مسلہ حل کرنے میں یہ خالص دودھ کمال کے اوصاف کا مالک ہے!
3

گندی والی کمپنی کا گھی اس لئے ملانا ضروری ہے کہ ملائی میں چکنی چکنی تری رہے اور سنگھاڑے کے آٹے سے جو خشکی پیدا ہوئی ہے دور ہو جائے۔ یاد رہے کہ گھی اس کمپنی کا ڈالنا ہے جو مردار جانوروں کی چربی سے تیار کیا جاتا ہے۔ ورنہ پی ایچ لیول میں فرق آسکتا ہے!

ہالینڈ کا سفید خشک دودھ ملانا لازمی ہے جوکہ خالص دودھ کا بول بالا کرنے کا کردار ادا کرے گا۔ یہ خالص دودھ کا سب سے مہنگا اور ضروری جزو ہے، اس لئے اس میں مقدار یا کوالٹی کا خاص دھیان رکھا جاتا ہے
5

سرف کسی کمپنی کا نہیں ڈالنا، ورنہ دودھ نیلا نیلا ہوجائے گا۔ کھلا سرف ڈالیں، وہ سستا بھی ہوتا ہے اور صرف اتنی جھاگ پیدا کرتا ہے، جتنی کہ آپ کے خالص دودھ کو ضرورت
ہوتی ہے۔ اگر دودھ میں جھاگ نہ ہوا تو دودھ ناخالص ثابت ہو جائے گا۔ لیجئے خالص دودھ تیار ہے، اس سے دہی بھی عمدہ جمے گا، ہاں، ایک کام اور کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ آپ کے دودھ پر ٹوٹ پڑیں گے۔ وہ یہ کہ آپ پاپڑ منڈی لاہور سے کسی پرفیومری کی دوکان سے دودھ کی خوشبو کا سنٹ لے آئیں، اس بیس کلو خالص دودھ میں صرف سات آٹھ قطرے ملا دینے سے آپ کے دودھ سے انشاللہ بھینس کے خالص دودھ کی خوشبو بھی آنے لگے گی۔ ہم نے اپنی جان پر کھیل کر، آپ کی بے لوث محبت میں بڑی تحقیق کے بعد یہ فارمولا اور راز ان خبیث گوالوں سے نکلوایا ہے اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد اور فلاح کے لئے اس کو میڈیا پر ڈال کر طشت از بام کر دیا ہے، اور آپ سے دعاﺅں کے طالب ہیں۔اللہ پاک ایسا کام کرنے والوں کو تباہ و برباد کرے جو زہر نما دودھ پلا کر بیماریاں اور موت بانٹ رہے ہیں۔ نوٹ: یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو کہتے ہیں کے جعلی دودھ کیسے
بن جاتا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کیسے فروخت ہورہا ہے، اللہ پاک ایسے کام کرنے والوں کو ہدایت دے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے