Home / اہم خبریں / دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں مصالحت ہوگئی، نشوا کے والد نے مقدمہ واپس لینے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی

دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں مصالحت ہوگئی، نشوا کے والد نے مقدمہ واپس لینے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں مصالحت ہو گئی، نشوا کے والد نے مقدمہ واپس لینے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی، تھانے میں بیان بھی جمع کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دارالصحت اسپتال انتظامیہ اور نشوہ کے والد کے درمیان صلح نامہ ہوگیا جس کے مطابق اسپتال انتظامیہ ہر سال 50 لاکھ روپے نشوہ ٹرسٹ کو دے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں غلط انجکشن سے جاں بحق بچی نشوہ کے والد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال انتظامیہ سے صلح ہوگئی ہے، نجی اسپتال کی انتظامیہ سے تین نکاتی معاہدہ کیا ہے۔ نشوہ کے والد قیصر علی نے کہا کہ گرفتار ملازمین، مالکان سمیت سب کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہیں۔ معاہدہ کے تحت اسپتال انتظامیہ 50 لاکھ روپے سالانہ نشوہ ٹرسٹ میں دے گی، نشوہ ٹرسٹ کی سفارش پر سالانہ دو بچوں کو اسکالر شپ دی جائے گی، نشوہ کے نام سے اسپتال میں بچوں کا وارڈ قائم کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق دارالحصت انتظامیہ میڈیا کے سامنے اپنی غفلت کا اعتراف کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نشوہ نامی بچی دارالصحت اسپتال کی غفلت کی وجہ سے معذور ہوگئی تھی جس کے بعد اُسے علاج کے لیے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ نشوہ کے والد قیصر علی نے اپنی یٹی کی موت کا قصور وار اسپتال انتظامیہ اور مالکان کو ٹہھراتے ہوئے تین مطالبات پیش کیے تھے۔ انہوں نے جوہر چورنگی پر دھرنا بھی دیا تھا البتہ مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تھا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے