گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات کے علاقے ڈنگہ میں 22 سالہ ماریہ کو تیزاب ڈال کر اس کا پورا چہرہ بگاڑ دیا تھا دو سال تک اس کو خفیہ جگہ پر رکھا ماں باپ کو ملنے کی اجازت نہ دی۔ اب ماریہ کے والد نے جب ملاقات کی تو وڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، ملزمان دباؤ ڈال کر ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔ وزیراعٰلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے بھلیسرانوالہ آکر ماریہ کی عیادت کی اور کہا کہ پنجاب حکومت بھرپور طریقے سے ماریہ کا ساتھ دے گی اور ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، حکومت ماریہ کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے، یہ افسوس ناک واقعہ ہے دیکھ کر دلی دکھ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے ہونگے، وہ دور گزر گیا جب غریبوں کو انصاف کے لیے در بدر ٹھوکریں کھانا پڑتی تھیں، پنجاب حکومت ماریہ کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی، بر وقت مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ماریہ خادمہ پیرعزیز شاہ کے گھر 13 سال سے ملازمت کر رہی تھی۔
![]()