Home / اسلام آباد / پاکستان کے لئے خوشی کی خبر کویتی کمپنی پاکستان میں تیل و گیس تلاش کرے گی، 98 لاکھ ڈالرز ابتدائی سرمایہ کاری ہوگی

پاکستان کے لئے خوشی کی خبر کویتی کمپنی پاکستان میں تیل و گیس تلاش کرے گی، 98 لاکھ ڈالرز ابتدائی سرمایہ کاری ہوگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کویتی کمپنی کی ذیلی کمپنی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیل و گیس تلاش کرے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 98 لاکھ ڈالرز ابتدائی سرمایہ کاری ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لائسنس اجراء معاہدے پر دستخط بھی ہو گئے ہیں۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش پر محنت ضرور رنگ لائے گی، معاہدے کو عملی جامہ پہنانے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو وسعت ملے گی۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے کویت پیٹرولیم کے سی ای او نے وفد کی صورت میں ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کویت پیٹرولیم کے سربراہ نے پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کویت پیٹرولیم کے سربراہ اور وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت کویت پیٹرولیم کی کاروباری آپریشنز میں معاونت جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تیل و گیس کے شعبے کے لیے نئی پیٹرولیم پالیسی پر کام کر رہی ہے، نئی پیٹرولیم پالیسی میں غیر ملکی کمپنیوں کو مراعات دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی پیٹرولیم پالیسی میں سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیل کی تلاش کا شعبہ ماضی میں نظر انداز ہوتا رہا، حکومت پاکستان نئی پیٹرولیم پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ تیل کی تلاش کے لیے کام کرنے والی کمپنیوں کو سہولتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد پیٹرولیم کی دریافت اور عالمی کمپنیوں کو سہولت دینا ہے، حکومت آسان کاروبار کے مواقع کے لیے اقدام کر رہی ہے۔ کویتی پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے بھی سے بات چیت ہوئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کی کمپنیاں پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کا اعلان کرچکی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے