Home / اہم خبریں / موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچنا شرعاً گناہ ہے۔ مفتی تقی عثمانی و مفتی محمد زبیر

موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچنا شرعاً گناہ ہے۔ مفتی تقی عثمانی و مفتی محمد زبیر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی تقی عثمانی نے کہا موجودہ حالات میں ڈالرخرید کر قیمت بڑھنے پر بیچنا شرعاً گناہ ہے، دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اور اسکے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کے مصنوعی بحران اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر اس انتظار ميں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے، شرعاً گناہ ہے، یہ عمل ملک کیساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اور اس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔ موجودہ صورت حال میں ڈالر خرید کر اس انتظار ميں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے ملک کے ساتھ بے وفائی کے علاوہ احتکار (ذخیرہ اندوزی) ہونے کی بنا پر شرعاُ وہ گناہ بھی ہے جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اور اسکے برے نتائج سے محفوظ رکھیں آمین
دوسری جانب علما کرام نے موجودہ صورتحال میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کو غلط اور خلاف قانون قرار دیا ہے، مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر کا کہنا ہے مسلمانوں کی مملکت کو نقصان پہنچانا صریحاً ناجائز اور قانون شکنی ہے۔ خیال رہے تاجر رہنماؤں اورمعیشت دانوں نے عوام سے ڈالرنہ خریدنے کی اپیل کی ہے، تاجر رہنما زبیرطفیل نے کہا عوام غیر ملکی اشیا کا استعمال کم کریں اور غیر ضروری طور پر ڈالر نہ خریدیں، ترک عوام کی طرح ڈالر بیچیں۔ مزمل اسلم نےعوام سےاپیل کی کہ ڈالرخرید کرملک کو نقصان نہ پہنچائیں، فرض بنتا ہے ملک کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کچھ دے نہیں سکتے تو ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔واضح رہے آج بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 35 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے