Home / اہم خبریں / وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گھوٹکی (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ خانپور مہر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں منگل کی صبح سحری کے وقت سردار علی محمد مہر کو دل کی تکلیف ہوئی تھی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کی اور مرحوم علی محمد مہر کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کی۔ سردار علی محمد مہر 2002 سے 2004 تک سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں، 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے