تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی 10 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی 10 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

کراچی (نوپ نیوز) حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں سعید غنی، شہلا رضا، اسماعیل راہو، سردار شاہ، محبوب الزماں، شبیر بجارانی، ہری رام کشوری لال اور عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعیدغنی، شہلارضا، اسماعیل راہو، محبوب الزماں، شبیرجکھرانی، ہری رام کشوری لال، ڈاکٹر عذرا فضل اور سردار شاہ نئی کابینہ میں وزیر ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر مرتضی وہاب اور محمد بخش مہر کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بنایا گیا ہے۔ سندھ کی نئی کابینہ میں ناصر شاہ، سہیل انور سیال اور جام خان شورو جیسے بڑے بڑے ناموں کو آؤٹ کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

خیرپور کی کھجور کو عالمی منڈی تک رسائی دلانے کیلئے گریڈنگ، پیکنگ اور تحقیق پر توجہ ضروری ہے، اسماعیل راہو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعہ سندھ جامشورو کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے