Home / اہم خبریں / سندھ کے نومنتخب وزیراعلی مراد علی شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا سندھ پولیس کے دستے نے سلامی دی

سندھ کے نومنتخب وزیراعلی مراد علی شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا سندھ پولیس کے دستے نے سلامی دی

کراچی (نوپ نیوز) سندھ کے نومنتخب وزیراعلی مراد علی شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پولیس کے دستے نے سلامی دی، وہ وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے بعد آج وزیراعلی ہاوس پہنچے تھے۔ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز سندھ کے 33 ویں وزیراعلی کا حلف اٹھایا، سپیکر سندھ آغا سراج درانی نے ان سے حلف لیا۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، بختاور بھٹو زرداری، فریال تالپور، شیری رحمن اور ڈی جی رینجرز سندھ سمیت سیاسی و سماجی رہنماوں نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے دوران 97 ووٹ حاصل کئے تھے، جبکہ انکے مدمقابل شہریار مہر 61 ووٹ حاصل کر پائے۔ مراد علی شاہ گزشتہ روز حلف اٹھانے کے بعد آج وزیراعلی ہاوس پہنچے جہاں ان کا آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا، بعد ازاں ان کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا اور سندھ پولیس کے دستے نے سلامی دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے