میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ کیبل کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث نوجوان جانبحق گھر میں کہرام علاقے میں سوگ کی لہر چھاگئی، تفصیلات کے مطابق میہڑ بیٹو روڈ پر ٹی وی کے دوکان پر کام کرنے والے 17 سالہ نوجوان محمد سلیمان ولد سکندر ببر جو صبح جیسے ہی کام کے لیے دکان پر پہنچ کر ٹی وی سیٹ کرنے کے دوران کیبل کی تار میں ہاتھ لگایا تو تار میں کرنٹ ہونے کے باعث کرنٹ لگنے پر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جبکہ تحصیل ہسپتال میہڑ میں صبح کے وقت ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ ہونے کےباعث نوجوان ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا نوجوان کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی علاقے میں سوگ کی لہر چھاگئی نعش گھر پہچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ نوجوان کے انتقال کے بعد ورثہ سے نور مصطفی کالونی میہڑ میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب سے شہریوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کو شکایات کرتے ہوئے کہا میہڑ میں چلتی ہوئی کیبل گذشتہ دو دنوں سے خراب ہے کئی بار کیبل انتظامیہ کو شکایات کی مگر افسوس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث آج ایک پھولوں جیسا نوجوان ہم سے ہمیشہ کے لیے دور ہوگیا۔
![]()