تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے شہریوں کے لئے افطار کا اہتمام

سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے شہریوں کے لئے افطار کا اہتمام

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے شہریوں کے لئے افطار کا اہتمام۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے میرپورخاص کے شہریوں کے لئے پولیس کیمپ مارکیٹ چوک پر روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا، افطار میں ضلع پولیس کے افسران و جوانوں کے علاوہ، انجمن تاجران، علماء حضرات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ افطار کے اہتمام کا مقصد عوام اور پولیس کے بیچ فاصلوں کو کم کرنا اور امن و بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے تاکہ ایک پُرامن اور پولیس دوست معاشرے کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ایونٹ 11 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے