Home / اہم خبریں / میونسپل کمیٹی میرپورخاص اور ٹاؤن کمیٹی جھڈو میں 14 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے لیئے ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے فارم جمع کروا دیئے

میونسپل کمیٹی میرپورخاص اور ٹاؤن کمیٹی جھڈو میں 14 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے لیئے ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے فارم جمع کروا دیئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میونسپل کمیٹی میرپورخاص اور ٹاؤن کمیٹی جھڈو میں 14 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں آج نامینیشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کو میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے لیئے ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے فارم جمع کروا دیئے۔ 14جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے چیئرمین کی نشست کے لیئے ایم کیو ایم پاکستان کے آٹھ کونسلرز فرید احمد خان، کامران شیخ، فرید عالم، حبیب اللہ اظہر، شکیل، عدیل، ارشاد نور نے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلرز ممتاز جھنڈیر، عبدا لرؤف غوری، عمر بلوچ بابر اور دیگر نے فارم کروادیئے۔ جبکہ ٹاؤن کمیٹی جھڈو میں اختتامی وقت تک پیپلز پارٹی کے مد مقابل کسی دوسرے فریق نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے کونسلر اسلم قائم خانی بلامقابلہ چئیرمین جھڈو اور میر کامران تالپور بلا مقابلہ نائب چئیرمین جھڈو منتخب ہوگئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے