کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گارڈن پولیس جراٸم پیشہ عناصر کا مکمل صفایا کرنے کے لئے متحرک۔ درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گارڈن پولیس کے شکنجے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کی جانب سے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ عناصر کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ کی سربراہی میں مختلف جراٸم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث عناصر کو گھیر لیا ملزم شاہد الیاس بھورا ولد محمد شاہد کے قبضے سے چوری شدہ موباٸل فونز، نقدی اور اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()