Home / اہم خبریں / ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج و سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس میرپورخاص کا پولیس شہداء کے ورثاء اور ضلع پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا، شہداء کے ورثاء میں تحائف کیے گئے

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج و سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس میرپورخاص کا پولیس شہداء کے ورثاء اور ضلع پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا، شہداء کے ورثاء میں تحائف کیے گئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن اور سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کا پولیس شہداء کے ورثاء اور ضلع پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیاـ تفصیلات کے مطابق 16 مئی 2019 انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن اور سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس جاوید بلوچ کی جانب سے پولیس شہداء کے ورثاء اور ضلع پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا گیا، افطار میں پولیس شہداء کے ورثاء اور تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ضلع پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن نے پولیس شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے، جس پر انہوں نے بروقت ان کے حل کے احکامات جاری کئے بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ افطار کا مقصد حالتِ گرمی اور روزے کے ساتھ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض انجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض مزید احسن طریقے سے اور بخوبی انجام دے سکیں، بعد از ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ جوانوں سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا، جس کے بعد انہوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور رمضان المبارک میں بہتر طریقے سے فرائض کی انجام دہی کی تلقین بھی کی بعد ازاں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج اور ایس ایس پی میرپوخاص کی جانب سے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے