تازہ ترین
Home / اسلام آباد / کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان

کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کیخلاف سعودی عرب کیساتھ کھڑاہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپس پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور انسداد دہشت گردی کے لئے سعودی عرب اور اقوام عالم کے ساتھ تعاون کرے گا، پاکستان دہشت گردوں کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے گزشتہ روز بندرگاہ ینبع البحر میں تیل کے پمپنگ اسٹیشن کی پائپ لائن نمبر 8 اور 9 پر دہشت گردوں کی جانب سے دو ڈرون حملوں سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا تھا کہ حملوں میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے