تازہ ترین
Home / اسلام آباد / آصف زرداری کا رمضان کے بعد سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

آصف زرداری کا رمضان کے بعد سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے، بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے انگاروں پر بھی چل جائے گا، ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں، جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا۔ بدھ کو آصف زرداری نے اسلام آبد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے، ان کو اندازہ ہے اسی لیے میرے خلاف کیسز بن رہے ہیں، مقدمات میں ضمانت کرانا میرا آئینی حق ہے، نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے، بلاول بھٹو انگاروں پر بھی چل جائےگا، ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں، جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا، حکومت پہلے لوگوں کو امیر بنائے پھر ان پر ٹیکسز لگائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے