Home / اہم خبریں / خضدار میں 3 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں 5 افراد جاں بحق 20 زخمی

خضدار میں 3 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں 5 افراد جاں بحق 20 زخمی

خضدار (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر 3 مسافربسیں آپس میں ٹکرا گئیں، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب تین مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، افسوس ناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سڑک پر دو بسیں پہلے سے کھڑی تھیں جن سے ایک تیسری تیز رفتار بس ٹکرائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے