تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تھائی لینڈ کے معروف شہر پتایا میں سفارتخانہ پاکستان کے کونسلر کی الوادعی اور نئے تعینات ہونے والے کونسلر کے اعزاز میں پاکستان ویلفیئر آرگنائزیشن پتایا کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

تھائی لینڈ کے معروف شہر پتایا میں سفارتخانہ پاکستان کے کونسلر کی الوادعی اور نئے تعینات ہونے والے کونسلر کے اعزاز میں پاکستان ویلفیئر آرگنائزیشن پتایا کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

تھائی لینڈ / پتایا (رپورٹ: عمران یوسف کسانہ) ۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تقریب میں اعلی سطح کے سیاحوں، پولیس آفیسرز اور دوسرے ممالک کے مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی۔ آرگنائزیشن کے صدر نوفل فواد، سینئر نائب صدر شاہد عزیز باجوہ، نائب صدر عمر بٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر عثمان غنی اور سینئر ممبر نقیب رضا نے کونسلر عامر نوید اور پاکستان ایمبیسی بینکاک میں تعینات نئے کونسلر ہمایوں مجتبیٰ کا بھر پور استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر نوفل فواد نے کونسلر عامر نوید کی خدمات کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے بتایا کہ سابقہ کونسلر عامر نوید نے پاکستان کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے بہت کاوش کی۔ بر وقت رہنمائی اور مدد فراہم کی جس کے لئے پاکستان کمیونٹی عامر نوید کے بھر پور مشکور ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نئے آنے والے کونسلر ہمایوں مجتبیٰ نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کونسلر عامر نوید نے لوگوں کی خدمت کے لیے محنت کی ہے میری بھی اولین کوشش ہوگی کہ میں اپنے فرائض کو بھرپور انداز میں انجام دوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر وقت پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہوں وہ کسی بھی قسم کی قانونی مدد اور رہنمائی کے لئے پاکستانی سفارتخانے میں مجھ سے اور ہمارے سفارتخانے کے عملے سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔ میرا نصب العین اپنی پاکستان کمیو نٹی کی خدمت کرنا ہے۔ کونسلر عامر نوید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ میں نے بینکاک میں بہت اچھا اور یادگار وقت گزارا۔ اور میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی محبتیں اور بہت سارا پیار سمیٹ کر لے جا رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے آنے والے کونسلر ہمایوں مجتبیٰ بھی آپ کی خدمت کے لئے ہمہ وقت آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ہمارا سفارتخانہ اور وہاں موجود عملہ ہر وقت آپ لوگوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت موجود ہے۔ آخر میں انہوں نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھر پور پزیرائی فرمائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے