تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پینشنروں کی تکالیف اور مشکلات کو ختم کرنے او ر ان کو پینشن لینے کی آسان سہولت فراہم کرنے کیلئے سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں پینشن سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن

پینشنروں کی تکالیف اور مشکلات کو ختم کرنے او ر ان کو پینشن لینے کی آسان سہولت فراہم کرنے کیلئے سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں پینشن سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے کہا ہے کہ پینشنروں کی تکالیف اور مشکلات کو ختم کرنے او ر ان کو پینشن لینے کی آسان سہولت فراہم کرنے کیلئے سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں پینشن سینٹر قائم کئے جارہے ہیں اس بات کا اعلان انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میرپورخاص میں پینشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پینشن سینٹر کے قیام سے سندھ کے تمام پینشنرز اپنی ماہانہ پینشن نیشنل بنک کے کاؤنٹر ووچر کی بجائے تنخواہ کی طرز پر اپنی پسند کے بنک میں اکاؤنٹ کھلواکر بغیر کسی کٹوتی کے ہرماہ اپنی پینشن حاصل کرسکتے ہیں اب انہیں کسی بھی دفتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ سندھ کے 5 ضلعے باقی ہیں ان میں بھی جلد پینشن سینٹر قائم کر دیے جائیں گے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے اکاؤنٹس افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ پینشن سینٹر میں آنے والے پینشنروں کو اپنے والدین سمجھ کر حسن سلوک سے پیش آئیں پینشن سینٹر میں پینشنروں کی بیٹھنے کی جگہ، فوٹو کاپی مشین اور پینے کے پانی کی سہولت کا خاص خیال رکھیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سید معظم ہاشمی اور ایڈیشنل اکاؤنٹس آفیسر محمد عالم سومرو نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو پینشن سینٹر کا تفصیلی معائنہ کرایا اور بتایا کہ ضلع میرپورخاص میں پینشنروں کی تعداد 7600 ہے تقریب میں ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ ماجد علی، اکاؤنٹ جنرل پینشنرز مقبول شیخ، دفتر کے افسران اور عملے نظیر لغاری، محسن کمالی، راشددل، شاکرسومرو، میرعامر، حاجی مظفر، ماجد خاصخیلی، نادرشاہ بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے