تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے دارالصحت ہسپتال میں بچی نشوا کو غلط انجکشن لگنے کا معاملہ، پولیس نے غفلت کی مرکزی کردار مڈ وائف ثوبیہ کو گرفتار کرلیا

کراچی کے دارالصحت ہسپتال میں بچی نشوا کو غلط انجکشن لگنے کا معاملہ، پولیس نے غفلت کی مرکزی کردار مڈ وائف ثوبیہ کو گرفتار کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے دارالصحت ہسپتال میں بچی نشوا کو غلط انجکشن لگنے کا معاملہ، پولیس نے غفلت کی مرکزی کردار مڈ وائف ثوبیہ کو بھی گرفتار کر لیا۔ پہلے سے گرفتار میل نرس معیز کی نشاندہی پر اتوار کے روز تیسری گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ نشوا کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید ایک اور گرفتاری کر لی ہے۔ نشوا کے والد کے بیان اور میل نرس معیز کی نشاندہی پر مڈ وائف ثوبیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ثوبیہ نے ہی آغا معیز کو انجکشن بھر کر دیے تھے جن پر لیبلنگ نہیں کی گئی۔ آغا معیز نے ٹرانسپیرنٹ دکھنے والے دونوں انجکشن لیبلنگ نہ ہونے کے باعث غلط لگا دیے جس کی وجہ سے بچی کی حالت غیر ہو گئی۔ گرفتار کی گئی مڈ وائف ثوبیہ کو وومن پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سے قبل اتوار کے ہی روز پولیس نے مزید دو سٹاف ممبران کو حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں ایڈمن انچارج شہباز اور نرسنگ انچارج عاطف جاوید شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے