تازہ ترین
Home / اہم خبریں / 35 ویں نیشنل گیمز 2025 دسمبر میں کراچی میں منعقد ہوں گی، سندھ میں ایتھلیٹس کے ٹرائلز کا آغاز

35 ویں نیشنل گیمز 2025 دسمبر میں کراچی میں منعقد ہوں گی، سندھ میں ایتھلیٹس کے ٹرائلز کا آغاز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز 2025 دسمبر میں کراچی میں منعقد ہوں گی۔ اس سلسلے میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ حکومت نے صوبے کی تمام اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو مرد و خواتین ایتھلیٹکس ٹیموں کی تشکیل کے لیے ٹرائلز کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کے مطابق ابتدائی ٹرائلز حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد میں ہوں گے، جبکہ فائنل ٹرائلز 22 اکتوبر کے بعد کراچی میں منعقد کیے جائیں گے روئنگ، جوڈو، جمناسٹک، والی بال، ایتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، وشو، ٹینس، آرچری اور ویٹ لفٹنگ سمیت مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ روئنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ٹرائلز 13 سے 16 اکتوبر تک کراچی بورڈ کلب میں ہوں گے۔ ٹرائلز روزانہ دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گے انتظامیہ نے تمام کھلاڑیوں سے وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹرائلز کا انعقاد منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام موہاٹہ پیلس میوزیم کا مطالعاتی دورہ، اراکین اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر): کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام اتوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے