Home / اہم خبریں / رشتے داروں کا دھوکہ، میرپورخاص میں رشتہ لینے کے بہانے نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئے بچے کی بازیابی کے لیئے ماں باب کی فریاد

رشتے داروں کا دھوکہ، میرپورخاص میں رشتہ لینے کے بہانے نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئے بچے کی بازیابی کے لیئے ماں باب کی فریاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں رشتے داروں کا دھوکہ، رشتہ لینے کے بہانے نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئے بچے کی بازیابی کے لیئے ماں باب کی فریاد۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے جرواری شاخ روڈ ستاری کاٹن فیکٹری کے پاس حیدرآباد سے مہمان بن کر آنے والوں نے میزبانوں کا بیس سالہ لڑکا اپنے ساتھ لیکر گئے واقع کی درخواست سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں داخل۔ متاثرہ لڑکے کے والد غلام علی رند نے بتایا کہ وہ فالج کے مرض میں مبتلا ہے اور جرواری شاخ کے قریب کرائے کے مکان میں رہتے ہیں انکے رشتے داروں سے رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا آج صبح حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی کی رہائشی مسمات نصیباں، نظیراں، مھتاب، راجہ، امیر حسین، عطاء حسین والے گھر آئے میری بچی کا رشتہ مانگا ہم نے انکار کیا تو کہا کہ ہمیں بس اڈے پر چھوڑ آؤ میرا بیٹا بیس سالہ عنایت علی ان کے ساتھ گیا جس کے بعد ان افراد نے بچے کو اغوا کرکے یرغمال بنا ڈالا ہے اور اب ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرین نے ایس ایس پی میرپورخاص سے نوٹس لیکر انکے بچے کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے