کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انسانی حقوق کی علمبردار وکیل اور سپریم کورٹ آف پاکستان بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی خدمات اور زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی آج بروز ہفتہ 13 اپریل شام 4 بجے اسکاوئٹس آڈیٹوریم بلمقابل آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی منعقد ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ریاض آجز کی تیار کردہ اس ڈاکومینٹری فلم کی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی ہوں گے جبکہ صدارت قاضی خالد علی وائس چانسلر شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کریں گے، دیگر مہمانوں میں سینیٹر سلیم ضیاء، یاسین آزاد ایڈوکیٹ، خالد جاوید شامل ہیں، فلم کے پروڈؤسر و ڈائریکٹر ریاض آجز کی معاونت کے فرائض شبیر غوری اور وقار احمد نے کی ہے، فلم کی ایڈیٹنگ عبدلمتین نے کی ہے، واضح رہے کے اس فلم کا مقصد عاصمہ جہانگیر کی خدمات کا اطراف اور نئی نسل کو انکی خدمات سے روشناس کرانا ہے۔
![]()