Home / اہم خبریں / سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور دوسرا فخر پشاور ایوارڈ 2 مئی 2019ء کو نشتر ہال پشاور میں سہ پہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا۔ ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور دوسرا فخر پشاور ایوارڈ 2 مئی 2019ء کو نشتر ہال پشاور میں سہ پہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا۔ ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے دوسرا فخر پشاور ایوارڈ کی آگاہی اور سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ تشہیر کی حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا کے مقبول پیجز کے ایڈمن نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر وسیم اکرم، ڈی ایس او جمشید بلوچ بھی موجود تھے، اجلاس میں فخر پشاور ایوارڈ کو کامیاب بنانے اور میرٹ کے مطابق پشاور کے لیے کارہائے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اہل افراد کو ایوارڈز کے لیے نامزد کرنے پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائیگی جس کے لیے معروف پیجز کے ایڈمنس نے بغیر کسی معاوضہ کے اپنی خدمات پیش کردی اس کے علاوہ پرنٹ اور الیکزانک میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلائی جائی گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ درخواستیں جمع کراسکیں، اس مقصد کیلئے سوشل میڈیا کے معروف پیجز ایک سے تین منٹ کے دورانیہ پر محیط ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر چلائی جائیگی جبکہ اسکے ساتھ ساتھ لکھا گیا مواد بھی وائرل کیا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فخر پشاور ایوراڈ کی تقریب سے آگاہی ہوسکیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے کہا کہ پشاور کی اچھی تصویر پیش کرنے کیلئے 30 اپریل کو آل پاکستان شعراء کی مشاعرہ نشتر ہال میں منعقد ہوگا جس میں اردو، پشتو، فارسی اور ہندکو کے شعراء اپنے کلام پیش کرینگے جبکہ 2 اپریل کو نشتر ہال پشاور میں دوسرا فخر پشاور ایوارڈ تقریب منعقد ہوگا، جس میں پشاور کے باسیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کارہائے نمایاں خدمات انجام دینے پر فخر پشاور ایوارڈ دئیے جائینگے اور تمام وسائل بروئے کار لاکر ہر صورت شفافیت برقرار رکھی جائے گی تاکہ جس طرح پہلے فخر پشاور ایوارڈ کو عوامی اور دیگر حلقوں میں زبردست پذیرائی ملی اسی طرح دوسرا فخر پشاور ایوارڈ بھی کامیاب بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ فخر پشاور ایوارڈز سے نوجوان نسل اپنے لیچنڈ کے کارہائے کے نمایاں سے آگاہ ہوجائینگے جبکہ نوجوانوں میں بھی مقابلے کا رجحان پیدا ہوکر پشاور کیلئے کچھ کرنے کی جدوجہد کرینگے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی ضلع ناظم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اہل لوگ فخر پشاور ایوراڈ کیلئے آن لائن

http://fakharepeshawar.com


اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں درخواستیں جمع کرائیں، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور دوسرا فخر پشاور ایوارڈ 2 مئی 2019ء کو نشتر ہال پشاور میں سہ پہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا اور زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے پشاور سے تعلق رکھنے والے افراد 12 اپریل تک اپنے درخواستیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور پہنچا دیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم، صحت، ویمن ایمپاورمنٹ، ادب و فنون لطیفہ، آرٹ، میوزیک، یوتھ ڈیولپمنٹ، اسپورٹس، ہسٹری و کلچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ٹریڈ سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے زندہ اور وفات پاجانے والوں میں فخر پشاور ایوارڈ تقسیم کئے جائیںگے۔ دوسرا فخر پشاور ایوارڈ تقریب نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوگی جس میں لائیو میوزیکل شو، خاکے اور مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے افراد اپنی تجربات سے شرکاء کو لطف اندوز کرینگے واضح رہے کہ 20 دسمبر 2017 ء میں بھی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور نے فخر پشاور ایوارڈ نشتر ہال میں تقسیم کئے تھے پشاور کے لیے کارہائے نمایاں خدمات انجام دینے والی 75 شخصیات نے ایوارڈ حاصل کئے تھے جس کو عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی تھی جبکہ صحافی، فنکاروں، ادیبوں اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ضلعی حکومت کے اس کاوش کو سراہاں تھا جبکہ اس مرتبہ 17 مختلف گیٹگریز میں 55 افراد میں فخر پشاور ایوارڈز تقسیم کیے جائینگے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے