ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹریز پرویز احمد شیخ، محمداقبال راجپوت کی چیئرمین شپ میں قومی والی بال چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی سندھ کی ٹیم میں شمولیت کے لیئے اسپورٹس کمپلیکس ٹنڈوآدم میں شروع ہوگئے. ٹرائلز کی نگرانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سانگھڑ و پاکستان والی بال فیڈریشن کے پینل آفیشل عبدالرحیم راجپوت نے کی جبکہ سیلیکشن کمیٹی کے ممبران سندھ والی بال ایسوسی ایشن سے وابسطہ سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مسرور یار خان، مایہ ناز کوچز سبط رضا اور سید نعمان الدین نے مختلف سیشنز میں ٹرائلز لیئے۔ قبل ازیں ٹرائلز کی افتتاحی تقریب اسپورٹس کمپلیکس ٹنڈوآدم میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر پاپولر گروپ آف انڈسٹریز ملک ذوالفقار علی روشن تھے جنہوں نے سروس کرکے ٹرائلز کا افتتاح کیا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی ملک ذوالفقار علی روشن، اعزازی مہمان ڈاکٹر احتشام، محمد اکرم، عبدالجبار ملک، ملک زبیر، حیدرآباد و میرپورخاص والی بال ایسوسی ایشنز کے ڈویژنل سیکریٹریز و کراچی سے تشریف لائے سندھ کے کوچز کو شہید بینظیرآباد ڈویژن کے سیکریٹری محمد شہباز باجوہ اور کوآرڈینیٹر عبدالرحیم راجپوت نے خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایا۔اس موقع پر سینیئر کھلاڑی احمد، عبدالرشید آرائیں، زوہیب علی، یوسف خان، ممتاز کھرل، احمد علی کھرل، عبدالسمیع، ریاض خان، ملک زبیر اور دیگر موجود تھے۔
![]()