Home / اہم خبریں / تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے تحت وفاقی جامعہ ارفدو میں صوبائی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے تحت وفاقی جامعہ ارفدو میں صوبائی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے تحت وفاقی جامعہ ارفدو میں صوبائی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان کے صدر میاں محمد اکرم نے لاہور سے خصوصی شرکت کی، تعلیمی کانفرنس سے پروفیسر اجمل وحید، پروفیسر منور عباس، ضیاء الحس قادری، ڈاکٹر ناصرالدین شیخ، کراچی کے صدر شفیق الرحمن عثمانی، سندھ کے صدر پروفیسر ابو عامر اعظمی، ڈاکٹر معروف بن رؤف، حیدر علی و دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر معروف بن رؤف نے کہا کہ دنیا کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل ممالک بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے شعبہ تعلیم میں تبدیلی نہیں لا رہے، صرف کتاب پڑھانے سے جدید تقاضے پورے نہیں کئے جا سکتے، جو قوم دس سالہ پیپرز سے امتحان کی تیاری کرے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی، کامیابی کیلئے تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا۔ اساتذہ کو بھی دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنا ہو، منٹوں میں ہزاروں کتابیں انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی جارہی ہیں، معلومات کا سونامی ہے جو منٹوں میں پوری دنیا میں پھیل رہا ہے، طلبہ کو تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے کیلئے اسائمنٹ دیئے جائیں، اساتذہ روزانہ ایک نئی ایکٹیویٹی کرائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے