تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امتحانی مراکز میں نقل کا مواد اور موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہے نقل کا مواد اور موبائل فون کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

امتحانی مراکز میں نقل کا مواد اور موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہے نقل کا مواد اور موبائل فون کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ بچے قوم کا اثاثہ ہیں ہمیں ان کی بہتر تعلیم کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیراہتمام نویں جماعت کے ہونے والے سالانہ امتحانات کے موقع پر امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دارلعلوم القاسمیہ میرپورخاص اور دیگر مراکز کے دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں امتحانی مراکز سے کاپی کلچر کے ناسور کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اپنے بچوں کو بہتر ماحول اور معیاری تعلیم دینا چاہئے انہوں نے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں، ایکسٹرنلز اورانٹرنلز کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران بچوں کو فاصلے سے بٹھایا جائے اور روازانہ کی بنیاد پر جگہ تبدیل کی جائے تاکہ بچوں کو نقل کرنے کا موقع نہ مل سکے بچے باآسانی اپنے پرچے حل کرسکیں کمشنر نے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران بچوں کو اسکول میں نقل کا مواد اور موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہے نقل کا مواد اور موبائل فون کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا مرکز میں داخلے سے قبل بچوں کی چیکنگ کی جائے موبائل فون اور نقل کا مواد مرکز میں لانے سے روکا جائے اور بچوں سے لیا جائے تاکہ بچوں کو نقل کے ناسور سے روک کر آئندہ نسل کو تباہی سے بچایا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے