Home / اہم خبریں / کولپور کسٹمز چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی مسافر بسوں سے 6300 کلو گرام غیر ملکی چھالیہ برآمد

کولپور کسٹمز چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی مسافر بسوں سے 6300 کلو گرام غیر ملکی چھالیہ برآمد

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کولپور کسٹمز چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی مسافر بسوں سے 6300 کلو گرام غیر ملکی چھالیہ برآمد کرلی گئی۔ جس کی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ سے زائد بنتی ہیں۔ کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو ڈاکٹر افتخار کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ مسافر بسوں کی آڑ میں اسمگلرز چھالیہ اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس سلسلے میں ایڈشنل کلیکٹر پریوینٹو جمیل بلوچ نے متعلقہ اسسٹنٹ کلیکٹر پریوینٹیو اکمل درانی سپرنٹنڈنٹ خورشید حسنی اور چیک پوسٹ انچارج غلام حسین کھوسو کو الرٹ کردیا جسکے بعد چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کی سختی سے چیکنگ شروع کردی مختلف بسوں سے متعلقہ چھالیہ برآمد کرلیا گیا۔ جسکی ملکیت سے مسافر انکاری تھے لہذا اسے نہ معلوم قرار دے کر قبضے میں لے لیا گیا اس کاروائی میں انسپیکٹرز اصغر کاکڑ اور ظاہر شاہ بھی شامل تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے