تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انصاف کی فوری فراہمی، ماڈل کورٹ میرپورخاص نے قتل کے کیس کا فیصلہ چار دن میں سنادیا

انصاف کی فوری فراہمی، ماڈل کورٹ میرپورخاص نے قتل کے کیس کا فیصلہ چار دن میں سنادیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان کی سب سے بڑی معزز عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے ماڈل کورٹ کے قیام کے بعد ماڈل کورٹ میرپورخاص نے قتل کے کیس کا فیصلہ چار دن میں سنادیا۔ فرسٹ ایڈیشنل سیشن کورٹ میرپورخاص نے بطور ماڈل کورٹ کے فیصلہ سنایا۔ مقتول عبدالرحمٰن راجڑ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تین ملزمان یعقوب مری، علی نواز مری اور یاسین مری کو پچیس پچیس سال قید وہ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایک ایک لاکھ جرمانہ نہ ادا کرنے پر مجرمان مزید سزا بگھتیں گے۔ فیصلہ 2011 کے بعد قتل کے التوا کے کیسز جو نمٹانے اور انصاف کی فوری فراہمی پر سپریم کورٹ کے ماڈل کورٹ کے قیام اور انصاف کو دنوں میں فراہمی پر عوام کی زبردست پذیرائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے