تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر بہیمانہ تشدد کے باعث جاں بحق ہو گیا چئیرمین ایف سی ایس کا اظہار افسوس

بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر بہیمانہ تشدد کے باعث جاں بحق ہو گیا چئیرمین ایف سی ایس کا اظہار افسوس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر بہیمانہ تشدد کے باعث جاں بحق ہو گیا چئیرمین ایف سی ایس عبدالبر کا اظہار افسوس، مقتول کو دو سال قبل چھ ساتھی ماہی گیروں کے ہمراہ بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا تھا تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر نورا لا امین ولد موفاجل احمد مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔ مقتول تین بچوں کا باپ اور کراچی کے علاقے کورنگی کا رہائشی تھا ۔مقتول نورلاامین کو 30 ستمبر 2017 کے روز چھ ساتھی ماہی گیروں کے ساتھ بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا تھا ۔ چئیرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر نور الا آمین کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم بھارتی ماہی گیر قیدیوں کو ہر ممکن سہولیات پہنچاتے ہیں مگر بھارتی جیلوں میں پاکستانی ماہی گیروں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں جو کہ انتہائی قابل افسوس اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ چئیرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر نے کہا کہ بھارتی حکام کو چاہئے کہ وہ بھارتی ماہی گیروں کے ساتھ پاکستان کا حسن سلوک مدنظر رکھنا چاہیے ۔ چئیرمین ایف سی ایس عبدالبر نے مزید کہاکہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کو علاج معالجے کی سہولیات کی عدم فراہمی بھی نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو ماہی گیروں کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے