تازہ ترین
Home / افریقہ / سفارت خانہ پاکستان موریشس میں یوم پاکستان کی تقریب میں موریشس کے قائم مقام صدر، وزیر اعظم، وفاقی وزراء اور غیر ملکی سفارتکاروں کی شرکت

سفارت خانہ پاکستان موریشس میں یوم پاکستان کی تقریب میں موریشس کے قائم مقام صدر، وزیر اعظم، وفاقی وزراء اور غیر ملکی سفارتکاروں کی شرکت

موریشس/ پورٹ لوئیس (رپورٹ: محمّد عمر) پاکستان ہائی کمیشن موریشس نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد سر عبدلرازق محمّد ہال واکوا فینکس میں کیا گیا جس میں موریشس کے قائم مقام صدر، نائب صدر، وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم، اور وفاقی کابینہ کے وزراء کے علاوہ غیر ملکی سفارتکاروں، تعلیمی، سیاسی، سماجی، ادبی، تاجر برادری اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پر دونوں ممالک نے مل جل کر ترقی کی راہ میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون دینے پر زور دیا اور بات چیت کی۔ تقریب کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا جبکہ چھت پر موریشس کے جھنڈے بھی نمایاں تھے۔ تقریب کے آخر میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

صومالیہ میں قزاقوں کے خلاف کارروائی 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)/صومالیہ کے ساحل پر قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے